پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر لندن میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کے لندن آفس کی طرف سے جاری کیےگئے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سٹی آف لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس کام کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔
منتخب وزیراعظم کو ہٹانے میں کون سے3 لوگ ملوث؟ نوازشریف نے نام بتا دئیے
نوازشریف لندن آفس کے ترجمان خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کر دیا ہے، خرم بٹ کا کہنا ہےکہ نواز شریف کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں دہشت گردی اور دھوکہ دہی میں استعمال ہوسکتی ہیں۔
گاڑیوں کی تفصیل متعلقہ محکمہ ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ کو بھیجیں، مارچ میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے آگاہ کر دیا تھا۔
نوازشریف اگلے الیکشن میں پاکستان میں ہی ہوں گے، خرم دستگیر
خرم بٹ کے مطابق اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر ہوئی، نواز شریف کے نام تیسری گاڑی کا ٹریفک جرمانے کے وقت پتہ چلا۔
دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو بتایا ہےکہ پی ٹی آئی کے سپوٹرز اس فراڈ میں ملوث ہوسکتے ہیں۔
سب متفق ہیں انتخابات سے متعلق کیس پر فل کورٹ بنایا جائے،نوازشریف
لندن پولیس کے مطابق نواز شریف لندن آفس کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق شکایت پر تحقیقات جاری ہیں ۔
نامعلوم افراد کی جانب سے نواز شریف کے نام 3 گاڑیاں رجسٹر کرائے جانے کا معاملہ، تفصیلات جانئے@MurtazaViews pic.twitter.com/vbR518vfWw
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 7, 2023