چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل پاور آف اٹارنی تیار کر لی ہے۔
انہوں نے عدالتی کارروائیوں کے لئے اپنے متبادل کے طور پر وکیل نعیم پنجوتھا کو نامزد کر دیا ہے، وکیل کو تمام عدالتوں میں درخواستیں اور انٹراکورٹ اپیلیں دائر کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب طلبی خلاف قانون قرار
عمران خان کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث سول اور فوجداری کیسز میں عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا،ان کا کہنا تھا کہ وکیل کو میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔