پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو لاحق دہشتگردی کے خطرات کی وجہ سے اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: جے آئی ٹی کی عمران خان سے تفتیش، کیا سوال جواب ہوئے ؟

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ چبن کے وزیر خارجہ اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ماضی میں تحریک انصاف نے بیان حلفی کا پاس بھی نہیں رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ریلیوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ہفتہ کے روز ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں