برج ٹورنامنٹ، بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی


برج فیڈریشن آف انڈیا (BFI) نے پاکستان میں ہونے والی BFAME چیمپئن شپ 2023 میں اپنی ٹیم کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ایک سرکاری بیان میں، فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ 30 رکنی ہندوستانی دستہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پڑوسی ملک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

بھارتی ٹیم کی ٹورنامنٹ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل 5 مئی کو پاکستان آمد متوقع ہے، جو 13 مئی تک چلے گا۔

میزبان ٹیم کے علاوہ بھارت، فلسطین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن اور بنگلہ دیش بھی لاہور جم خانہ میں چیمپئن شپ کے لیے مدمقابل ہوں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تیسری بار بی ایف اے ایم ای چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔اس سے قبل اس نے 1985 اور 2007 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی۔


متعلقہ خبریں