الیکشن کی طرف جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، سراج الحق

Siraj Ul Haq

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کی طرف جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیصلے پارلیمان اور عدالتوں میں نہیں تو کیا بیرکوں میں ہوتے ہیں؟ ملک کی حالت سدھارنے کے لیے الیکشن کی طرف جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

انہوں ںے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام ان کا احتساب کریں گے جبکہ آئینی، سیاسی و معاشی بحران کے براہ راست متاثرین عوام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات پر اتفاق نہیں ہو سکا، شاہ محمود قریشی

سراج الحق نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن وی آئی پی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے جماعت اسلامی قومی انتخابات چاہتی ہے اور جماعت اسلامی کی الیکشن میں جانے کے لیے مکمل تیاری ہے۔


متعلقہ خبریں