نگراں وزیراعظم نے بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا جس میں ایم ڈی پیپکو، ایم ڈی این ٹی ڈی سی اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں بجلی کی طلب و رسد میں موجود فرق پرنگراں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

پاور سیکٹر کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ اس وقت بجلی کی کل پیداواری صلاحیت 28704 میگا واٹ ہے، سخت موسمی حالات اور پانی کی کمی کے باعث ہائیڈل جنریشن کی صلاحیت کم ہو کر3090 میگاواٹ تک رہ گئی ہے جس کی وجہ سے لوڈ مینیجمنٹ پلان پر عمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نگراں وزیراعظم  نے متعلقہ حکام  کو بجلی چوری اور لائن لاسز کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ اس حوالے سے وفاق کو صوبائی حکومتوں کی انتظامی مدد بھی حاصل رہے گی۔

جسٹس (ر) ناصرالملک نے ہدایت کی کہ آئندہ حکومت کے لیے توانائی کے شعبہ پر جامع پلان تیار کیا جائے۔


متعلقہ خبریں