گجرات: پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر ایک بار پھر چھاپہ مارا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز الہٰی کے گھر پر ایک بار پھر پولیس پہنچ گئی۔ پولیس سمیت اینٹی کرپشن کی 20 سے زائد گاڑیوں نے پرویز الہٰی کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔
چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس چھاپے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پولیس ایک بار پھر کنجا ہاؤس چھاپہ مارنے پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس کو رسائی دینے کا کہا ہے کہ لیکن ان کے پاس سرچ وارنٹ نہیں ہے۔
Punjab police again at Kunjah House in Gujrat to conduct another raid. I have told them to give them access although they still don’t have a search warrant. pic.twitter.com/ZlEKT5CVoS
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) May 1, 2023
ترجمان کنجا ہاؤس کے مطابق رہائش گاہ پر صرف ملازمین موجود ہیں اور گھر کا کوئی فرد موجود نہیں ہے۔
پولیس کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھیوں وارث سندھو اور مون شیخ کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔