14 مئی کو اسمبلیاں توڑیں تو ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں، آئین توڑا تو سڑکوں پر ہوں گے، عمران خان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عوام تیاری کریں، اگلے ہفتے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

عمران خان! رحم کریں، پاکستان ٹریک پر سے اتر گیا ہے، گینگ نے نوچ نوچ کے کھایا ہے، مریم نواز

انہوں نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام نکالی جانے والی مزدور یکجہتی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا کہ ملک میں آئین و قانون ہو گا یا جنگل کا قانون، نوجوان حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے تیار ہو جائیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے شاندار ریلی کے انعقاد پر پارٹی کارکنان اور اہلیان لاہور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے ہم پر جرائم پیشہ افراد کو مسلط کیا، مجھے وزیرآباد میں قتل کرنے کی کوشش کی، پھر اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں بھی مجھے مارنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا جرائم پیشہ افراد کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے، جرائم پیشہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، یہ تب الیکشن کرائیں گے جب یہ سمجھیں گے کہ وہ جیت جائیں گے، علی امین گنڈاپور کو پکڑ کر لے گئے، چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر حملہ کیا گیا، یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو سائیڈ پر کیا جائے، یہ پی ٹی آئی کو کمزور اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

مذاکرات، انتخابات اور تحریک، چنو کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کو شاہ محمود کی پیشکش

عمران خان نے کہا سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے 14 مئی کو الیکشن ہوں گے، 14 مئی کو اسمبلیاں توڑی گئیں تو ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں لیکن اگر آئین توڑا گیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف گئے تو پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا معاشی حالات کی وجہ سے ہم نے پرامن احتجاج اور جلسے کیے، اگر یہ آئین توڑتے ہیں تو اس کے بعد پاکستان میں جنگل کا قانون ہوگا، ملک میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں مہنگائی بڑھ رہی ہے، ملک کے آئین کی خلاف ورزی کریں گے تو قوم میرے ساتھ نکلے گی، ہم سڑکوں پر نکل کر پاکستان میں قانون کی حکمرا نی قائم کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا یہ ایک حقیقی آزادی کی جنگ ہے، عوام تیاری کریں، نوجوان حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے تیار ہو جائیں۔

وزیراعظم اور وزیر مملکت خارجہ کی امریکہ سے تعلقات پر اہم گفتگو کا ریکارڈ لیک

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کل مذاکرات میں 14 مئی کو اسمبلیاں توڑنے کی بات کریں گے، یہ چاہتے ہیں بجٹ پیش کریں مگر ہم ان کی بدنیتی کو نہیں مانیں گے۔


متعلقہ خبریں