پاکستان کیخلاف گھنائونا سوشل میڈیا پراپیگنڈہ بے نقاب


سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کیخلاف ایک اور گھنائونا پراپیگنڈہ بے نقاب ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک قبرپر لوہے کا دروازہ لگا کراسے تالہ لگانے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت ایک بار پھر آشکار

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ قبرپاکستان میں ہے۔تصویر پوسٹ کرنے والے صارف کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ قبر ایک لڑکی کی ہےاور اس کے سرپرستوں نے نعش کو بے حرمتی سے محفوظ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔معاملے کو لیکر پاکستان کیخلاف کھل کر پراپیگنڈہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ روکنے کیلئے قوانین کی تیاری شروع

سوشل میڈیا پرپاکستان کیخلاف پھیلائے جانے والے زہریلے پراپیگنڈہ کا پول اب  کھل گیا ہے ۔ حقیقت میں یہ قبر بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں موجود ہے ، جسے پاکستان کے شہر حیدر آباد سے منسوب کرکے پراپیگنڈہ کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں