نئی پالیسی، امیروں سے گیس لے کر غریبوں کو دی جائے گی، مصدق ملک


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ لوگوں کو گیس فراہم کرنے کی نئی پالیسی لائی گئی ہے، امیروں سے گیس لے کر غریب عوام کو دی جائے گی۔

یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، وزیراعظم

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا معاشی ترقی کیلئے توانائی کی فراہمی ضروری ہے، پاکستان جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، لوگوں کو روزگار مہیا ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا وزیراعظم نے آتے ہی کہا تھا کہ توانائی کے معاملات کو حل کیا جائے، کمپنیوں سے گیس لے کر عوام کو دی جائے گی۔

امریکہ میں کروڑوں روپے کی جائیدادیں، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کو نوٹس

انہوں نے کہا تمام لوگوں کو گیس فراہم کرنے کی نئی پالیسی لائی گئی ہے، گھروں کیلئے تونائی کی نئی پالیسی لائی گئی ہے، ہمیں توانائی کے ذرائع کو ذمہ داری سے استعمال کرنا ہو گا۔

سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہماری سیاست صرف بات کرنا نہیں بلکہ روس سے سستا تیل لانا ہے، گزشتہ حکومت نے روس سے تیل خریدنے کا صرف ڈھنڈورہ پیٹا، روس سے تیل کے حصول کو موجودہ حکومت نے ممکن بنایا۔

گیس صارفین پر مزید بوجھ، میٹر کا ماہانہ کرایہ بڑھا دیا گیا

وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ایل پی جی،ایل این جی اورسولر کے ذریعے توانائی کی فراہمی کیلئے پالیسی بنائی گئی ہے، آج کچھ لوگوں کی اجارہ داری کو ختم کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں