مصر کے معروف قاری شیخ عبداللہ کامل کا امامت کراتے ہوئے انتقال


مصر کے معروف قاری شیخ عبداللہ کامل نماز کی امامت کراتے ہوئے انتقال کر گئے۔

37 سالہ قاری شیخ عبداللہ نابینا بھی تھے اور بدھ کو امریکا کی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں امامت کرتے ہوئے ان کا انتقال ہوگیا۔

عمرے کی ادائیگی کیلئے موٹر سائیکل پر آنے والا شخص مسجد الحرام پہنچتے ہی انتقال کر گیا

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مشہور قاری شیخ عبداللہ کامل نے کم عمری میں ہی قرآن پاک حفظ کرلیا تھا اور وہ بہت ہی خوبصورت آواز میں تلاوت کرنے کی وجہ سے معروف تھے۔

ان کی اچانک موت پر سوشل میڈیا پر اظہار افسوس اور ان کی مغفرت کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں