لاہور، مارکیٹوں اور شادی ہالوں کو رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری

لاہور، مارکیٹوں اور شادی ہالوں کو رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری

لاہور: شہر کی تمام مارکیٹوں اور شادی ہالوں کو رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، احکامات ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور رافعہ حیدر نے جاری کیے ہیں۔

نیا قومی بچت پلان:مارکیٹیں 8 بجے بند، ورک فرام ہوم کی بھی تجویز

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے جاری کردہ احکامات کے تحت لاہور میں واقع تمام ریسٹورنٹس اور کیفے رات گیارہ بجے تک بند کردیے جائیں گے جب کہ ہوم ڈیلیوری سروسز بھی ساڑھے 12 بجے بند کرنی ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس حوالے سے واضح طور پر احکامات جاری کیے ہیں کہ مارکیٹوں، ہوٹلوں، شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس کے لیے اعلان کردہ اوقات کار پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

ملک بھر میں مارکیٹیں ساڑھے 8 اورشادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نئے قومی بچت پلان کے تحت مارکیٹوں کو شب 8 بجے بند کرنے اور ورک فرام ہوم کی بھی تجاویز دی گئی تھیں۔ تاجروں اورشادی ہالز مالکان کی جانب سے ان تجاویز کی مخالفت بھی کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں