جاوید آفریدی کی عرب میڈیا پر وائرل ہونے والے بابا جی کو بڑی پیشکش

JAVED AFRIDI

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے عرب میڈیا پر وائرل ہونے والے بابا جی کو بڑی پیشکش کر دی۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہو گی اگر بابا جی حج کے لیے ہماری اسپانسرشپ کی پیشکش قبول فرمائیں۔

عرب میڈیا پر وائرل ہونے والے بابا جی کون ہیں،کہاں رہتے ہیں؟جانیے

خیال رہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں چلتے ہوئے جس بابا جی کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوئی ان کا تعلق پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ہے اور وہ حب میں ایک جھونپڑی میں رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں