ٹوئٹر نے کن لوگوں کے بلیو ٹک بحال کئے، جانیے

Twitter

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بعض شخصیات اور اداروں کے اکاؤنٹس پر مفت بلیو ٹک بحال کرنا شروع کردیے۔

ٹوئٹر نے 20 اپریل سے بلیو ٹک کو ماہانہ فیس سے جوڑتے ہوئے اکاؤنٹس سے legacy بلیو ٹک ہٹا دیے تھے۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ 20 اپریل کے بعد صرف ماہانہ فیس کے عوض ہی بلیو ٹک فراہم کیا جائے گا۔

ٹوئٹر کی چڑیا واپس آ گئی

ٹوئٹر کی جانب سے تمام شخصیات اور اداروں کے بلیو ٹک ہٹائے جانے کے دو دن بعد بعض شخصیات نے دعویٰ کیا کہ ان کے اکاؤنٹس پر مفت میں بلیو ٹک بحال کیے گئے۔

ایسی شخصیات میں ملالہ یوسف زئی سمیت متعدد شخصیات شامل ہیں، جنہوں نے اپنی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے بلیو ٹک کے لیے کسی فیس کی ادائیگی نہیں کی۔

ٹوئٹر کا مالک ہونا تکلیف دہ رہا، مناسب خریدار ملا تو فروخت کردوں گا، ایلون مسک

ملالہ یوسف زئی کے علاوہ پریانکا چوپڑا اور بھارتی صحافی رانا ایوب سمیت دیگر متعدد شخصیات نے بھی ایسے ہی دعوے کیے کہ انہوں نے بلیو ٹک کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کی اور ان کے اکاؤنٹس پر بلیو ٹک بحال کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں