عیدالفطر کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ مسجد قاسم علی خان کمیٹی نے بھی اعلان کر دیا


پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شوال کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اپنی ٹوئٹ میں کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بتایا ہے کہ مسجد قاسم علی خان میں جاری اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ شوال المکرم کی کوئی بھی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ لہذا یہ کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ کل 30 واں رمضان المبارک ہوگا۔ اور عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ 2023 کو ہوگا ۔

سورج کو گرہن لگنے والے ممالک میں آج چاند نظر نہیں آئے گا، ماہرین

 

 


متعلقہ خبریں