پنجاب اسمبلی انتخابات: تحریک انصاف نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی نے لاہور کے 30 حلقوں سے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ پی ٹی آئی نے لاہور سے تین سابق صوبائی وزراء کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔ سابق صوبائی وزراء میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔

پی پی 144 سے یاسر گیلانی ،پی پی 145 سے آصف بھنڈر، پی پی 146 لاہور سے ملک وقار، پی پی 148 سے عبدالکریم خان، پی پی 149 سےمیاں عباد فاروق، پی پی 150 سے قیصر بٹ، پی پی 151 سے حافط منصب اعوان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور مراد راس پی پی 162 لاہور کے لیے ٹکٹ کے خواہاں ہیں۔ پی پی 162 لاہور 19 پر تاحال پی ٹی آئی ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز اور سیکریٹری جنرل زبیر خان نیازی بھی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان کو بھی لاہور سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن نے پنجاب انتخابات میں کسی امیدوار کو بھی ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔  اس حوالے سے وزیراعظم کے معاونِ خصوص عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا۔

اپنے ایک آڈیو بیان میں انہوں نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اس لیے ٹکٹیں نہیں دیں کہ ہم 14 مئی کے انتخابات کو نہیں مانتے۔ ہم نے سپریم کورٹ میں بھی یہی مؤقف اپنایا ہے۔ بائیکاٹ تب ہوتا جب ہم اپنے امیدواروں کے کاغذات واپس لیتے۔


متعلقہ خبریں