انسٹا گرام نے بھی نیا فیچر متعارف کرا دیا

انسٹاگرام

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام نے بھی اپنا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹا گرام کا نیا فیچر صارفین کی زندگی آسان بنا دے گا کیونکہ اب وہ اپنی بائیو میں ایک سے زیادہ لنکس ایڈ کر سکیں گے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام براڈ کاسٹ چینل پر اس فیچر کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر پابندی کا خطرہ

مارک زکربرگ نے کہا کہ اب انسٹا گرام کے صارفین بائیو میں 5 لنکس کو ایڈ کر سکتے ہیں اور یہ ان فیچرز میں سے ایک ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے لنکس سے صارفین اپنے آن لائن مواد تک فالوورز کو رسائی فراہم کرتے ہیں۔ یہ فیچر بزنس اور کریئیٹر اکاؤنٹس سمیت تمام صارفین کو دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں