چین کی اسرائیل فلسطین مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش

چین کی اسرائیل فلسطین مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے پیر کو پیشکش کی ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔

سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ کن گینگ نے یہ پیشکش اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں  سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بیجنگ نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی تھی جس میں دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات قائم کرنے پہ آمادگی ظاہر کی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا چین، اسرائیل اور فلسطین دونوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ سیاسی جرات کا مظاہرہ کریں، امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اقدامات کریں، چین سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین بڑی معیشتوں کا لیڈر بننے کیلئے تیار

وزیر خارجہ کن گینگ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے کہا چین اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ کشیدگی پر فکر مند ہے، چین کی اولین ترجیح حالات کو کنٹرول میں لانا اور تنازع کو بڑھنے یا کنٹرول سے باہر ہونے سے روکنا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزیر نے فریقین پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہیں، صبر و تحمل سے کام لیں اور اشتعال انگیز بیانات یا اقدامات سے گریز کریں۔

سعودی عرب نے ایران میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا

کن گینگ نے واضح طور پر کہا تنازع کے حل کی کلید امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد کرنے میں ہے۔


متعلقہ خبریں