سپریم کورٹ کو انہیں نا اہل کردینا چاہیے، کیا ہو گا؟ کل پتہ چلے گا، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو ان کا نا اہل کر دینا چاہیے، وزیراعظم نااہل ہو گئے تو کابینہ خود بخود ختم ہو جائے گی۔

قومی اسمبلی :پنجاب الیکشن کیلئے 21ارب کی سپلمینٹری گرانٹ کی ڈیمانڈ مسترد

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاور پالیٹکس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئین کے مطابق پارلیمنٹ الیکشن فنڈز نہیں روک سکتی، یہ ایک فسطائی حکومت ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا دنیا میں کوئی پارلیمنٹ یہ کہہ سکتی ہے کہ الیکشن نہیں ہو سکتے؟

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کل سپریم کورٹ آرڈر کرے گی پھر پتہ چلے گا کیا ہو گا؟ تاہم ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے آرڈر میں لکھ دیا تھا کہ کسی منظوری کی ضرورت نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا گورنراسٹیٹ بینک سیدھا سیدھا توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، سپریم کورٹ کو اپنے حکم پرعملدرآمد کروانے کیلئے ہر حد تک جانا چاہئے، تمام بار کونسلز سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہیں۔

سپریم کورٹ وزیر اعظم اور کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے، فواد چودھری

فواد چودھری نے کہا حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں ہے، حکومت کو نہ ملک سے دلچسپی ہے نہ ہی اس سسٹم سے، آئین میں لکھا ہوا ہے کہ 90 د ن میں الیکشن ہونے ہیں۔

پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہم نے سراج الحق کو بتایا ہے کہ جو بھی مذاکرات ہوں گے آئین کے اندر ہوں گے، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ ہوا تو عید کے بعد احتجاجی تحریک کیلئے تیار ہونا پڑے گا۔

اسٹیٹ بینک کا الیکشن کرانے کے لیے فنڈ جاری کرنا خلاف قانون ہے، برجیس طاہر

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے کہا مذاکرات پر ہمارا کوئی مسئلہ نہیں لیکن مذاکرات آئین کے اندر ہی ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کہا کہ آزاد کشمیر میں ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں