بالی ووڈ کی معروف ہمشکل اداکارائیں


بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں ایشوریہ رائے ، کترینہ کیف کی ہمشکل کے بارے میں زیادہ تر لوگوں کو معلوم ہے ، لیکن کچھ اور اداکارائیں ہیں، جن کی صورت بالی ووڈ اداکاراوں سے کافی مشابہت رکھتی ہیں ۔

آپ انہیں جانتے بھی ہیں، مگر شاید آپ نے ان کے درمیان کی مماثلت پر غور نہیں کیا ہوگا ۔

ودیشا شریواستو نے ہندی ٹی وی شوز اور ساوتھ انڈین فلمون میں کام کیا ہے ۔ ان کی صورت بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم سے کافی ملتی ہے ۔ دونوں بہنیں لگتی ہیں ۔ یامی گوتم گزشتہ دنوں اے تھرسڈے میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے سرخیوں میں تھیں۔

چترانگدا سنگھ کی صورت گزشتہ زمانے کی مشہور اداکارہ سمیتا پاٹل سے کافی ملتی ہے ۔ حالانکہ فلموں میں چترانگدا نے زیادہ گلیمرس کردار ادا کئے ہیں ۔ وہیں اسمیتا پاٹل نے فلموں میں آرٹسٹک کردار نبھائے ہیں۔

ایشوریہ رائے کی ہمشکل اسنیہا اوللال پہلی مرتبہ سلمان خان کی فلم لکی  نو ٹائم فار لو میں نظر آئی تھیں ۔ انہوں نے کچھ اور فلموں میں کام کیا، مگر ایشوریہ رائے جتنی مقبولیت نہیں حاصل کرسکیں۔

روینہ ٹنڈن اور ٹوینکل کھنہ کے نین و نقش کافی ملتے جلتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اکشے کمار نے ٹوینکل کھنہ سے شادی کرنے سے پہلے روینہ ٹنڈن کو ڈیٹ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں