ملیر گودام میں گندم کی 2لاکھ بوریاں خراب ہونے کا انکشاف


شہریوں کو کھانے کیلئے آٹا نہیں اور سرکاری گوداموں میں ہزاروں گندم کی بوریاں خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں حالات کچھ ایسے ہیں کہ مفت سرکاری آٹا لینے کے لیے اب تک کئی شہریوں کی جان چلی گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں لیکن حکام کی نااہلی کی وجہ سے ملیر منزل پمپ گودام میں گندم کی 2 لاکھ بوریاں خراب ہوگئی جس کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ گندم کی بوریاں اس قدر خراب ہوگئی ہیں کہ وہ اب جانوروں کے کھانے کے لائق بھی نہیں رہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے اس حوالے سے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے گندم خراب ہوئی۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس سے قبل 3 لاکھ بوریاں زبردستی فلورز ملز کو دی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں