پاکستان سے اپلوڈ ہونے والی ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ


بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان سے اپلوڈ ہونے والی ایک کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں جن کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار کے قریب ہیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر 8 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار 819 ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا تھا جس کی شرح 6 فیصد بنتی ہے تاہم بعد ازاں 5 کروڑ 47 لاکھ 75 ہزار 49 ویڈیوز کو بحال کر دیا گیا تھا۔ ٹاک ٹاک کے خودکار طریقے سے 4 کروڑ 68 لاکھ 36 ہزار سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔

کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو حذف کرنے کے علاوہ پلیٹ فارم نے سپیم قرار پانے والے اکاؤنٹس اور اْن کے ذریعے پوسٹ کی گئیں ویڈیوز کو بھی حذف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر پر بلیو ٹک کب ختم ہوں گے؟ ایلون مسک نے بتا دیا

اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران پاکستان سے 89 فیصد ویڈیوز کو کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے قبل ہی حذف کر دیا گیا تھا۔

عالمی سطح پر ایک کروڑ 78 لاکھ 77 ہزاز سے زائد ایسے اکاؤنٹس بھی ڈیلیٹ کیے گئے جن کے بنانے والوں کی عمر 13 برس سے کم تھی جبکہ 5 کروڑ 44 لاکھ 53 ہزار سے زائد ایسی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کی گئیں جو جعلی اکاؤنٹس سے اپلوڈ کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں