الیکشن کمیشن نے تمام تقرریاں اور تبادلے منسوخ کر دیے


اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے 31 مئی کے بعد کیے گئے تمام تقرریاں اور تبادلے منسوخ کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تقرریاں اور تبادلے نہیں کیے جا سکتے کیونکہ الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے، اطلاعات کے مطابق شیڈول کے اجرا کے بعد حکومت نے کئی اسامیوں پر تقرریاں اور تبادلے کیے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی تقرری یا تبادلہ ناگزیر ہے تو الیکشن کمیشن سے پیشگی اجازت  لی جائے، اجازت کے بغیر کوئی تبادلہ یا تقرری نہ کی جائے جبکہ اجازت بھی اس صورت میں دی جائے گی جب ایسا کرنا لازمی ہو۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 جولائی 2018 کے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں نہ صرف انتخابی شیڈول جاری کیا جا چکا ہے بلکہ جماعتوں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے اسکروٹنی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں