میں نے عمران خان کی حکومت آتے ہی خود استعفیٰ دے دیا تھا، نجم سیٹھی


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ رمیز راجہ کو نئی حکومت آتے ہی خود استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، میں بھی عمران خان کی حکومت آتے ہی مستعفی ہوگیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے سوال پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رمیز راجہ کو عہدے سے نہیں ہٹوایا۔ حکومت تبدیل ہوئی تو میں بیٹھا خاموشی سے دیکھتا رہا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ رمیز راجہ خود استعفیٰ دے دیں گے کیونکہ یہ قابلِ عزت چیز تھی  اور اس کے بغیر نظام چل بھی نہیں سکتا۔ رمیز راجہ کی طرف سے مستعفی نہ ہونے پر میرے پاس دو آپشنز موجود تھے کہ یا تو انکی چھٹی کرائیں یا پھر مجھے انسٹال کردیں جو آئینی طور پر بھی جائز ہے۔

سلیکٹرز نے کہا کہ بابر اعظم کو تبدیل کرنا پڑے گا، نجم سیٹھی

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کو تھوڑے اور جھولے لینے دیے گئے کہ دیکھ لیں وہ کیا کرتے ہیں۔ رمیز راجہ نے حکومت تک اپنا مؤقف پہنچایا کہ میں اس وقت کئی چیزیں کر رہا ہوں، فلانی ٹیم پاکستان آرہی ہے، اس لیے میں چپ بیٹھ کر دیکھتا رہا۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ مجھے امید تھی کہ وزیراعظم چاہیں گے کہ میں جو کام ادھورا چھوڑ آیا ہوں اسے مکمل کروں۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ رمیز راجہ کو ہٹانے کی خواہش آپکی تھی یا میاں صاحب کی؟ جس پر نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ خواہش تو کہیں اور سے آتی ہے۔


متعلقہ خبریں