17 رمضان المبارک کی رات مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز

بغیر اجازت عمرے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا

17 رمضان المبارک کی رات کو مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

اے پی پی کے مطابق سعودی عرب کی جنرل پریذیڈنسی برائے امور حرمین شریفین نے زائرین کیلئے پانچ باقاعدہ گاڑیاں اور تین ہزار الیکٹرک گاڑیاں تیار کی ہیں اور انہیں ایپلی کیشن کے ذریعے منسلک کیا ہے۔

مزید برآں ادارہ نے 200 سعودی سپروائزرز کو بھرتی کیا ہے جو 4 ہزار مرد اور خواتین کارکنوں کے فیلڈ ورکس کی نگرانی کے لیے اہل ہیں۔

فیلڈ میں مسجد الحرام کو دن میں 10 بار دھونااور زمزم کے پانی کی 7 ہزار بوتلیں تیار کرنا شامل ہے جو 800 کارکنوں کے ذریعے زائرین میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

اسی طرح مسجد الحرام میں زمزم کے پانی کے 4,500 کنٹینرز تقسیم کیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے تقریباً 5لاکھ لیٹر آب زم زم استعمال ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں