راحت فتح علی خان نے حکومتی اداروں سے شکوہ کردیا

شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان پر منی لانڈرنگ کے الزام پر تحقیقات شروع

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں پاکستان کے کسی حکومتی ادارے کی طرف سے کبھی کوئی تعریفی خط تک نہیں ملا۔

روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان 600 سال سے فنِ قوالی کی خدمت کر رہا ہے۔ دنیا بھر سے اعزازات حاصل کیے لیکن سرکاری سطح پر کبھی پذیرائی نہیں ملی۔ اقوامِ متحدہ اور نوبل پرائز کی تقریب میں ہیڈ لائن سنگر کی حیثیت سے پرفارمنس دینا مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا شاہ زمان اپنے خاندان کا نام روشن کرے گا۔ ہم ساری زندگی موسیقی کے طالب علم رہتے ہیں۔ آج بھی میں کئی گھنٹے ریاضی کرتا ہوں۔ 

راحت فتح علی خان 9 سال بعد مسقط میں پرفارم کریں گے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسیقی ک طالب علموں سے درخواست کروں گا کہ وہ کسی استاد کے پاس نہ جائیں بلکہ آن لائن موسیقی سیکھیں۔

راحت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے دولت مند طبقے کو میدان میں آنے اور غریبوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں