سعودی عرب، ایران تعلقات میں اہم پیشرفت


تہران: سعودی وفد سفارتخانہ اور قونصل خانہ کھولنے کے لیے حوالے سے بات چیت کے لیے ایران پہنچ گیا۔

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں ایک اور پیشرفت ہو گئی۔ سعودی وفد ایران کے دورے پر پہنچ گیا جو ایرانی حکام سے سفارتخانہ اور قونصل خانہ کھولنے کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق تہران میں سعودی سفارتخانہ جبکہ مشہد میں قونصل خانہ کھولنے پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ کے بادل منڈلانے لگے، چین نے امریکی اتحادی ملک کا گھیراو شروع کر دیا

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہ نے بیجنگ میں ملاقات کی تھی اور خلیجی خطے میں “سلامتی اور استحکام” لانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ ماہ سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا تھا۔


متعلقہ خبریں