نگراں وفاقی کابینہ کے کل حلف اٹھانے کا امکان


اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ کے ارکان کل ساڑھے 11 بجے عہدوں کا حلف لیں گے، صدرمملکت ممنون حسین نئی نگراں کابینہ سے حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کے لئے زیرغور ناموں میں حسین ہارون، شمشاد اختر، یوسف شیخ شامل ہیں جبکہ دیگر ارکان میں بیرسٹرعلی ظفر، روشن خورشید بھروچہ کے نام شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد کم  سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے کابینہ کا حجم دس سے بارہ  وزرا تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

آئین کے مطابق نگراں کابینہ انتخابات تک روزمرہ کے حکومتی امور چلانے کی ذمہ دار ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے مختصر رکھا جاتا ہے، الیکشن کمیشن کو عبوری دور میں انتظامیہ کی مکمل مدد فراہم کرنا نگراں کابینہ کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں