شاہ رخ خان دنیا کی با اثر ترین شخصیت قرار


امریکی جریدے ٹائم کے ایک سروے میں معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے دنیا کی سب سے بااثر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ٹائم میگزین کے اس سروے میں 1.2 ملین افراد شریک ہوئے، اس سروے میں قارئین کی جانب سے ان معروف شخصیات کا انتخاب کیا گیا جو ان کے نزدیک سب سے زیادہ بااثر ہیں۔

ووٹنگ کی لسٹ میں لیونل میسی، پرنس ہیری، میگن مارکل، مشیل ییہو، سرینا ولیمز، اور دیگرمعروف شخصیات شامل تھیں۔

سب سے زیادہ ووٹ (چار فیصد) شاہ رخ خان کو ملے، اس طرح انہوں نے دیگر تمام معروف شخصیات پر سبقت حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم خریدنے کیلئے 100کروڑ موجود، غریب کو 100 روپے نہیں دے سکتیں

شاہ رخ خان 100 سے زائد معروف فلموں میں کام کر چکے ہیں اور حال ہی میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم پٹھان بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور انڈیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

لوگوں نے 3 فیصد ووٹ ایران کی احتجاج کرنے والی خواتین کو دیے۔ ہیلتھ کیئر ورکرز کو دو فیصد ووٹ ملے، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر پرنس ہیری اور میگھن رہے انہوں نے 1.9 ووٹ حاصل کئے۔

لیونل میسی 1.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ پانچویں بااثر ترین شخصیت قرار پائے۔


متعلقہ خبریں