اختلافی نوٹ نہیں آنے چاہئیں، حامد خان

حامد خان

نامور قانون دان اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔

پروگرام پاکستان ٹونائیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے چیف جسٹس سے استعفی مانگنا یا ان کیخلاف ریفرنس دائر کرنا زیادتی ہے ۔

حامد خان کا مزید کہنا تھا کہ ججوں کے فیصلوں کی بنیاد پر ان پر مس کنڈکٹ کا الزام نہیں لگایا جاسکتا ۔

پی ٹی آئی کسی صورت نہیں چھوڑوں گا، حامد خان کا شوکاز نوٹس کا جواب

حامد خان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلوں پر ریفرنس دائر نہیں ہوتے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ نے اس معاملے میں مزید ابہام پیدا کردیا ہے  اور ایسے اختلافی نوٹ نہیں آنے چاہئیں ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں