وزیر اعظم کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے، فواد چودھری

فواد چوہدری (fawad chaudhry)

نیب نے فواد چودھری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع کردی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ مؤقف حیران کن ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے۔

نواز شریف کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

انہوں نے استفسار کیا ہماری معیشت اور سیکیورٹی حالات اتنے خراب ہیں کہ انتخابات تک ممکن نہیں ؟ ایسے مؤقف کے بعد وزیر اعظم کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

دہشت گردوں کیخلاف جامع آپریشن شروع کرنے کی منظوری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا قومی سلامتی کمیٹی ایک قانونی ادارہ ہے، کمیٹی کا بنیادی مقصد سلامتی کی صورتحال پر غور کرنا ہے، فورم کے اعلامیے میں خود کو سیکیورٹی معاملات تک محدود رکھنا خوش آئند ہے، فورم حکومتی سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنا۔

میرے خلاف 144 واں مقدمہ، سب لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا آئین کے مطابق تمام ادارے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں، سیکیورٹی فراہم کرنا اور انتخاب کیلئے فنڈز کی فراہمی اہم قانونی فریضہ ہے، حکومتی ادارے اس ضمن میں اقدامات کریں۔


متعلقہ خبریں