نواز شریف کی رائے کا احترام لیکن ججز کیخلاف ریفرنس دائر نہیں ہونا چاہیے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی (shahid khaqan abbasi)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف کی رائے کا احترام کرتے ہیں لیکن میری رائے میں ججز کے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہونا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے معروف صحافی اعزاز سید سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے فل بینچ بنانے کی بات نہ سن کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے مگر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے عدلیہ میں تقسیم پیدا ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ ججز کے خلاف ریفرنس مس کنڈکٹ پر دائر ہوتا ہے، میں ریفرنس دائر کرنے کے حق میں نہیں۔

جب اس بارے میں نواز شریف کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، میں ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں، اگر کوئی گراؤنڈ ہے تو بالکل ریفرنس کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ حکومت کن گراؤنڈز پر سوچ رہی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے حکومت سے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں شامل ججوں کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں