ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں پھر بڑی کمی


اسلام آباد: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر بڑی کمی ہو گئی۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں مزید 5.61 کروڑ ڈالر کم ہو گئے۔ جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 31 مارچ تک 9 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.64 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4.20 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 1.97 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.55 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 مارچ کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں