فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر لاپتہ، کمانڈر سمیت 10 افراد سوار

فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر لاپتہ، کمانڈر سمیت 10 افراد سوار

ٹوکیو: جاپانی فوج کا جدید ترین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا ہے جس پر فوجی کمانڈر سمیت عملے کے 10 افراد سوار ہیں۔

امریکی فوج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز ٹکرا کر تباہ، 9 فوجی ہلاک

عالمی خبر رساں ایجنسیوں اور جاپانی میڈیا کے مطابق فوج کا ہیلی کاپٹر اوکیناوا جزائر کے علاقے میں لاپتہ ہوا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق یو ایچ 60 ٹروپ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر بلیک ہاک میاکوجیما میں دفاعی بیس سے اڑان بھرنے کے بعد اوکیناوا جزائر کے علاقے میں ریڈار سے غائب ہوا اور ساتھ ہی اس کا ریڈیو رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈز کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے، اطلاعات ہیں کہ گراؤنڈ سیلف ڈیفنس کے فورس کمانڈربھی لاپتا ہونے والے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پر سوار تھے۔

جاپانی وزیراعظم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ہیلی کاپٹر میں سوارافراد کی زندگیوں کو بچانا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے اس ضمن میں ایک جاپانی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاپانی فوج کا ہیلی کاپٹر جس میں عملے کے 10 ارکان سوار تھے، جنوبی جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے اس نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کے پرزے دکھائی دینے والی اشیا نوٹ کی گئی ہیں۔

افغان طالبان کا امریکی ہتھیاروں پر قبضہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق UH-60JA بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جمعرات کی سہ پہر جس وقت ریڈار سے غائب ہوا اس وقت وہ ایک خاص مشن پر تھا۔

جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے سربراہ یاسونوری موریشتا نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے پرزوں کا ملبہ ٹوکیو سے تقریباً 1,800 کلومیٹر (1,120 میل) جنوب مغرب میں اس علاقے میں دیکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے ’کیوڈو نیوز‘ نے بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ جاپانی کوسٹ گارڈ کے بحری جہازوں کو بھی تیل کے آثار ملے ہیں جن کا تعلق لاپتہ ہیلی کاپٹر سے ہو سکتا ہے تاہم حکام نے سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر طالبان کے حوالے کرنے والے پائلٹ کا استقبال

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی امریکہ کے تیار کردہ جدید ترین بلیک ہالک ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے جس میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہو ئے تھے۔


متعلقہ خبریں