محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

بارش

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، لورالائی، موسیٰ خیل اور ژوب میں بھی بارش متوقع ہے۔

مری،گلیات، اٹک، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، لیہ، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ،فیصل آباد، پشاور، مانسہرہ،ایبٹ آباد، کرم، چترال، دیر، سوات اور مالاکنڈ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔


متعلقہ خبریں