تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر سیاسی رہنماؤں کو پچھاڑ دیا، ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 19 ملین ہو گئی۔
عمران خان ٹوئٹر پر 19 ملین فالوورز رکھنے والے پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 8.1 ملین جبکہ فیس بک پر 13 ملین فالوورز ہیں۔
ان کے مقابلے میں شہباز شریف کے ٹوئٹر پر 6.6 ملین، مریم نواز کے ٹوئٹر پر 7.9 ملین جبکہ میاں نواز شریف کے ایک ملین فالوورز ہیں اور بلاول بھٹو کے 5 ملین فالوورز ہیں۔