ٹوئٹر کی نیلے رنگ کی چڑیا پالتو جانور سے تبدیل

فائل فوٹو


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا لوگو نیلی چڑیا سے تبدیل کرکے پالتو جانور رکھ دیا گیا۔

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے بڑے فیصلے نے ٹوئٹر صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو کو ڈوج یعنی کتے کی تصویر سے بدل دیا ہے۔

ڈاج کوائن آٹھویں سب سے قیتمی کرپٹو کرنسی ہے جس کی مارکیٹ کی حد 13 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ ٹوئٹر کا نیا لوگو دراصل کرنسی ڈاج کوائن والے کتے شیبا اینو کی تصویر سے ہی تبدیل کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت 30 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی۔

ٹوئٹر نے بلیو ٹکس سے متعلق اہم اعلان کر دیا

خیال رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک ٹوئٹر صارف کا کمنٹ شیئر کیا جس میں صارف کی طرف سے لوگو تبدیل کرنے کی فرمائس کی گئی تھی۔

ایلون مسک نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ کاش میڈیا ہر وقت میری خوشامد کرنا بند کر دے، یہ کچھ زیادہ ہی ہے۔


متعلقہ خبریں