اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس وزیر اعظم آفس میں ہو گا اور وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے انتخابات سے متعلق فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پارلیمنٹ میں حکومتی مؤقف کو پوری طرح اجاگر کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا یوم تشکر منانے کا اعلان
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم دے دیا ہے۔