سزائے موت ختم کرنے کا قانون منظور

قرآن کریم کی بیحرمتی کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

فوٹو: فائل


کوالالمپور: ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی سزا کو محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائیشیا میں عمر قید کی سزا کو 30 سے 40 سال تک محدود کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا۔

ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کو طبعی عمر تک قید کی مدت میں کمی لانے کی اصلاحات منظور کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، مدھیہ پردیش، نصر اللہ گنج کا نام بھی تبدیل، بھیروندہ رکھ دیا گیا

اب ملائیشیا کے قانون میں سزائے موت کو عمر قید سے بدلا جا سکتا ہے اور عمر قید کو 30 سے 40 سال تک محدود کیا جاسکتا ہے۔

 

 

منظور شدہ ترامیم، قتل اور منشیات اسمگلنگ سمیت 34 جرائم پر لاگو ہوں گی جن کی سزا اس وقت موت ہے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں 2018 سے پھانسی پر پابندی عائد ہے۔


متعلقہ خبریں