عامر کی واپسی سے متعلق خبروں پر پی سی بی کا ردعمل آ گیا

محمد عامر

muhammad amir


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے چلنے والے تمام خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کی سلیکشن پالیسی بالکل واضح ہے اور کسی بھی کھلاڑی کا انتخاب ڈومیسٹک پرفارمنس سے مشروط ہے۔

محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپسی کیلئے گرین سگنل مل گیا

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جہاں تک محمد عامر کی بات ہے تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں