وہ 8ممالک جہاں پاکستانی بغیر ویزہ 3 ماہ قیام کر سکتے ہیں


آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری نئی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیے جانے کے باوجود پاکستانیوں کو 8 ممالک میں مکمل ویزا فری انٹری حاصل ہے اور دو ملکوں میں پری انرولمنٹ اور پرمٹ کی بنیاد پر انٹری کی سہولت حاصل ہے جبکہ 34 ممالک 90 دن تک آن ارائیول ویزا دیتے ہیں۔

بارباڈوس، ڈومینیکا، گمبیا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، سینٹ ونسینٹ اینڈ دی گریناڈینز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، وینواتو وہ ممالک ہیں جہاں پاکستانی بغیر ویزہ تین ماہ کے لئے قیام کرسکتے ہیں۔

قطر میں پاکستانی حیا انٹری پرمٹ کی بنیاد پر 30 دن اور آئیوری کوسٹ میں پری انرولمنٹ کی بنیاد پر 90 دن قیام کرسکتے ہیں۔

وہ ممالک جہاں پاکستان کو آن ارائیول ویزے کی سہولت حاصل ہے ان میں انگولا، آزربائیجان، بولیویا،برونڈی، کمبوڈیا، کیپورڈے، کوموروس، کانگو، جبوتی، ایتھوپیا، گبون، گینیا، گینیا بیساو، کینیا، لیسوتھو، مڈغاسکر، ملاوی، ملائیشیا، مالدیپ، موریطانیہ، نیپال، نائیجریا، پالاو، روانڈا، ساموا، سشلی، سیرا لیون، صومالیہ، جنوبی سوڈان، سوری نیم، تیمور لیسٹ، ٹوگو، تووالواور یوگانڈا شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں