سابق ایس پی چوہدری فرحت عباس کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا

Arrest

پولیس نے سابق ایس پی چوہدری فرحت عباس شاہ کے قتل میں ملوث خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے کے مطابق فرحت عباس شاہ کی بھابھی نےانہیں اپنے ذاتی گارڈ سے قتل کروایا۔

ایس ایس پی سی آئی اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شوٹر سمیت ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

سی آئی اے اقبال ٹاون نے 24گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کیا ،یاد رہے کہ سابق ایس پی فرحت عباس کو گزشتہ روز لاہور میں دن دیہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔

چوہدری فرحت عباس شاہ موقع پر ہی دم توڑگئے تھے۔


متعلقہ خبریں