اسرائیلی فورسز نے فلسطین میں جاری ایک فٹ بال میچ کے دوران آنسو گیس اور شیلنگ سے حملہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے گزشتہ رات فیصل الحسینی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گھس کر گراونڈ اور اسٹینڈز پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی وجہ سے فائنل میچ کو فوری روک دیا گیا ۔
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آباد کاروں کا دھاوا، 6 فلسطینی شہید، 11 زخمی
رپورٹ کے مطابق بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیلی حملہ بلا اشتعال تھا۔ رات 10 بجے کے قریب دو اسرائیلی بکتر بند گاڑیاں اسٹیڈیم میں داخل ہوئیں۔
فوجی گاڑیوں سے باہر نکلے اور ایک دیوار کے پیچھے سے آنسو گیس فائر کرنے لگے۔ شدید شیلنگ سے گراونڈ میں موجود خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہوئے۔
بعد ازاں کھلاڑیوں اور شائقین کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی.