چیف جسٹس کو سوچنا چاہیے تھا، معاملہ 9 سے 3 کے بینچ پر آ گیا ہے، راجہ پرویز اشرف


اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کو سوچنا چاہیے تھا، معاملہ 9 سے 3 کے بینچ پر آگیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوزلائن میں ان کا کہنا تھا کہ استعفے اس لئے منظور کئے کیونکہ یہ صرف اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چاہتے تھے،سیاست کے لئے مائنس ون فارمولا زہر قاتل ہے، نہیں چلتا اور نہ اس کے قائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر عمران خان کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو سب پارٹیاں کہہ رہی ہیں وکلا کہہ رہے ہیں فل کورٹ بینچ بنائیں کیوں نہیں بناتے؟


متعلقہ خبریں