دہشتگردوں کی فائرنگ،ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار شہید

Police

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں تھانہ صدر اور ڈی ایس پی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت دیگر شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

دہشتگردوں کے حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔


متعلقہ خبریں