اسلام آباد: ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اس کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتاہے جس کو بلڈوز نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جب بھی ضرورت محسوس کرے قانون سازی ان کا استحقاق ہے، پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کا احترام نہ کرنا پارلیمنٹ اور قوم کی توہین ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کا آئین کے سامنے سرنگوں ہونا ضروری ہے۔