لندن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے فلیٹ میں نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی۔
جمائمہ نے سی سی ٹی وی سے لی گئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “اگر آپ ان کی شناخت کر سکتے ہیں تو براہ مہربانی مجھے اطلاع کریں”
If you can identify them, then please let me know…. pic.twitter.com/sHk6BtIND7
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) March 28, 2023
جمائمہ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم وہ نہیں جانتی کہ حالیہ اور سابقہ واقعے میں ملوث افراد ایک ہی ہیں یا اس واقعے میں کوئی اور لوگ ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ جمائمہ کے لندن فلیٹ میں چند روز قبل بھی نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی تھی اور واقعے کے چند روز بعد پھر اسی طرح کا واقعہ پیش آ گیا۔