اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا کریں۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان زمان پارک گھر کے بجلی کا بل ادا کریں اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹاف کو زمان پارک گھر کو چیک کرنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے گھر کا بجلی کا بل ادا کریں۔ مقدمے سے بچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد عطا الہٰی کا استعفیٰ منظور، منصور عثمان اعوان نئے اٹارنی جنرل مقرر
اس سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہوگا؟ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندوخیل کا آج کا فیصلہ ہمارے بیانیے کی جیت ہے۔
انہوں نے پارٹی ترجمان کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عدلیہ میں عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں، نوازشریف کے مقدمے میں آئین و قانون کی پامالی کو بھی بے نقاب کیا جائے۔
مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پارٹی پالیسیوں کے حوالے سے حقائق عوام تک پہنچانے پر غور و خوص کیا گیا، عمران خان اور سہولت کاروں کے بارے میں تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔