زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 20 افراد جاں بحق


ریاض: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثے کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 29 شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عقبہ کے مقام پر عمرہ زائرین کی بس ایک پل سے ٹکرانے کے باعث الٹ گئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔

بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث عسیر صوبے اور ابہا شہر کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا۔ بس میں مختلف ملکوں کے اقامہ ہولڈر شہری سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات سے امریکہ کی لاتعلقی

زائرین عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ جا رہے تھے۔ سعودی شہری دفاع اور ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زائرین کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں