بھارتی اداکارہ کی خودکشی، اپنی جان لینے سے قبل انسٹا پر روتی رہیں


بھارتی اداکارہ آکانکشا دوبے اپنی جان لینے سے کچھ گھنٹے قبل انسٹاگرام لائیو کے دوران روتی رہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ اداکارہ آکانکشا دوبے اپنی آنے والی نئی فلم کے یونٹ کے ساتھ وارانسی کے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں اور فلم کی عکس بندی میں مصروف تھیں۔

اداکارہ کی خودکشی کے بعد متعدد حلقوں کی جانب سے اس خودکشی کے واقعے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ ایک قتل ہے۔

معروف بھارتی اداکارہ نے مسلمان سیاستدان سے شادی کر لی

دوسری جانب بھارتی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی اداکارہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں